دیامر میں شرپسندوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے،انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان

پیر 17 دسمبر 2018 22:14

گلگت بلتستان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ثنا ء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ دیامر میں شرپسندوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اگر شرپسند اپنے آپ کو قانون کے حوالے نہیں کرینگے تو سخت ایکشن ہوگا اور قانون اپنا راستہ اختیار کریگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا دیامر میں جرگہ امن کی بحالی میں مثبت کردار ادا کررہا ہے امید ہے شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے امن جرگہ نتیجہ خیز کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا سی پیک کے سبب گلگت بلتستان کی بین الاقوامی اہمیت بڑھ گئی ہے، شاہراہ قراقرم پر سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں، سی پیک پر سیکیورٹی کے لئے چائنہ نے بھی50 موٹر سائیکل اور 200 بلڈ پروف جیکٹ دی ہیں جو سی پیک پرسیکیورٹی کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکردو میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں