گلگت بلتستان میں ماسک نہ پہننے پر 100 روپے جرمانہ ہو گا

اتوار 25 اپریل 2021 14:55

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2021ء) گلگت بلتستان میں ماسک نہ پہننے والے کو 100 روپے جرمانہ دینا ہو گا۔ گلگت بلتستان میں سیاحوں کے لیے بھی کورونا منفی ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے، گلگت بلتستان کیداخلی راستوں پر اسکریننگ سائٹس بنائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے پر گلگت بلتستان میں اسکول بند کر دئیے گئے ہیں ،شام 6 بجے تک کمرشل سرگرمیوں کی اجازت ہو گی، ہفتہ اور اتوار کو کاروبار مکمل بند ہو گا، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی دو روز بند رہے گی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں