شعبہ سول انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالو جی کی لیبز کا سامان خریدنے اور معیار چیک کرنے کے لئے وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی کا چین کا دورہ

پیر 25 مارچ 2024 17:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے شعبہ سول انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالو جی کے لیبز کے لیے منگوائے گئے آلات کے معیار کا معائنہ کرنے کے لیے شینگیو چائنہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

لیبز کے لیے سامان بین الاقوامی معیار کے مطابق ژین جیانگ ٹورونگ سے آلات منگوایا جارہا ہے۔ وائس چانسلر نے آلات کا معائنہ کرتے ہوئے ژین جیانگ ٹورونگ کی جانب سے کوالٹی ایشورنس کے عمل کو سراہتے ہوئے آلات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے تجاویز دیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں