گلگت بلتستان ہی اصل پاکستان ہے،وزیر داخلہ گلگت بلتستان

بدھ 27 مارچ 2024 15:24

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق لون نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ روز گلگت بلتستان اور کشمیر کے حوالے سے جو بیان دیا ہے وہ صرف بونگیاں ہی ہیں۔ گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ہی اصل پاکستان ہے، امت شاہ بھول گئے ہیں کہ گلگت بلتستان کے لوگوں نے ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے بزدل ڈوگرہ کو مار بھگا کر اس خطے کو ناپاک ہندوستان سے آزاد کرا کے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر کے لوگ 75سال سے غاصب ہندوستان سے آزادی حاصل کرنے کے لیے ہر روز اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا پرچم اپنے گھروں اور سڑکوں میں لہرا کے کشمیری پوری دینا کو یہ بتا رہے ہیں کہ ناپاک اور بزدل انڈین فوج جتنا چاہے ظلم کر لے انکا رشتہ اور انکا جذبہ پاکستان کے لیے کم نہیں ہوگا۔ ظلم کی رات چاہے جتنی بھی لمبی کیوں نہ ہو آخر صبح ہو ہی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امت شاہ یاد رکھے کشمیر پاکستان کا حصہ بن کے رہے گا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں