چلاس،لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر شہید ہونے والے پاک فوک کے سپاہی کی نماز جنازہ ادا

اتوار 7 اپریل 2024 14:35

چلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) گلگت بلتستان کے شہر چلاس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر شہید ہونے والے نائب صوبیدار خالد نصیر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا ہے کہ نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی، شہید کا جسد خاکی آبائی علاقے روانہ کردیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید خالد نصیر کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے ایک سپاہی نے چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ آپریشن کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر لیا تھا جبکہ 2 دیگر فوجی شدید زخمی ہو گئے تھے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں