ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ کی زیر صدارت عیدگاہوں کی فول پروف سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

پیر 8 اپریل 2024 21:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس عیدگاہوں کی فول پروف سکیورٹی او ر دیگر انتظامی امور کے حوالے سے منعقد ہوا۔ اجلاس اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور، ایڈیشنل ایس پی سپیشل برانچ، ڈی ایس پی ٹریفک، ایڈیشنل ڈی او ایف سی اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر گلگت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید گاہوں کی سکیو رٹی اور ٹریفک پلان کو جلداز جلد مرتب کیا جائے اور تمام تر انتظامات بر وقت مکمل کئے جائینگے، عیدگاہوں کی صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر گلگت کو ایڈیشنل ایس پی گلگت نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عید گاہوں کی فول پروف سکیورٹی اور ٹریفک پلان تشکیل دے گیا ہے، تفصیلی رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس ارسال کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہ اپنی سب ڈویژنوں میں عیدگاہوں کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو بھر وقت مکمل کرائیں تاکہ نمازیوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ تینوں سب ڈویژنوں کے عید گاہوں میں پانی اور بجلی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنانے کے حوالے سے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایکسین پاور اور ایکسین پی ایچ ای گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید گاہوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ایچ او گلگت اور ریسکیو1122 کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ میڈکل پلان کو جلداز جلد تشکیل دے کر رپورٹ پیش کریں، عید گاہوں میں ایمبولنس اور پیرا میڈیکل سٹاف کی تعیناتی کو یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایس ایس پی گلگت کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید گاہوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائیں اور ٹریفک کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں تاکہ عید کے روز عوام الناس کو کسی بھی قسم کی پریشانی لا حق نہ ہو سکے۔

ڈپٹی کمشنر گلگت نے رینجر اور جی بی سکاوٹس کو ہداہات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کے روز شہر بھر میں گشت کو بڑھائیں،مختلف مقامات پر پولیس اور مجسٹریٹس کے ہمراہ ناکے لگا کر آنے جا نے والے افراد اور گاڑیوں کی چینگ کو یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید گاہوں میں مجسٹریٹس کی تعیناتی کو یقینی بنا کر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ نے چاند رات پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں