وائس چانسلرکے آئی یو کی صدارت میں بہار سمسٹر کے پلان کا جائزہ لینے کے لیے شعبہ جاتی سربراہان کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

منگل 16 اپریل 2024 22:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی صدارت میں بہار سمسٹر 2024 کے پلان کا جائزہ لینے کے لیے شعبہ جاتی سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اجلاس میں کلاسوں میں طلبا ء کی حاضری میں غیر سنجیدہ رویہ پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے فیصلہ کیاگیاکہ سمسٹر رولز کے مطابق 70فیصد سے کم حاضری والے طلباء کو OHTs اور سمسٹر کے فائنل امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس حوالے سے کسی بھی صورت میں کوئی نرمی نہیں کی جائے گی اور اجلاس میں تمام فیکلٹی کو تاکید کیاگیاکہ کلاس ٹیسٹ اور امتحانات میں بھی ایسے تمام طلباء کو بیٹھنے کی اجازت نہیں دیں اور ان کے نام LMS پر بلاک کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

لہذا تمام طلبا ء کلاسوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیاہے کہ بغیر جرمانے کے فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 اپریل 2024 ہے۔ تاخیر کی صورت میں 1000 روپے فی ہفتہ جرمانہ 7 مئی 2024 تک وصول کیا جائے گا۔ اگر طلباء 7 مئی تک فیس جمع نہ کرواتے ہیں تو جرمانے کے ساتھ انہیں یونیورسٹی کے قوانین کے مطابق ڈی رجسٹرڈ کر دیا جائے گا۔

جبکہ کوئی سٹوڈنٹ حاضری کی کمی یا فیس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے OHTs یا امتحان میں شرکت کرنے میں ناکام ہوتا ہے تو دوبارہ امتحان کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایسی صورت میں سٹوڈنٹ مقررہ فیس اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد کورس کے لیے دوبارہ رجسٹر ہوگا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ کلاس شروع ہونے کے 15 منٹ بعد LMS پر کلاس کی حاضری جمع کرائی جائے گی اور کلاس میں دیر سے آنے والوں کو اندر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیکلٹی ممبر ان کوتاکید کرتے ہوئے کہاگیاکہ وہ کلاسوں میں طلباء کی وقت کی پابندی پر کڑی نظر رکھیں۔یاد رہے کہ یہ فیصلے طلباء کی وقت کی پابندی اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں