کے آئی یو کے طلبا میں یو ایس ایڈ سیلاب سے متاثرہ طلبا سکالرشپ کے تحت چیک تقسیم

جمعہ 19 اپریل 2024 13:11

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یو ایس ایڈ سیلاب سے متاثرہ طلبا سکالرشپ کے تحت 20طلبہ وطالبات میں چیک تقسیم کردیاگیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق سکالر شپ کے حقدار پانے والے طلبہ و طالبات میں مین کیمپس سمیت تینوں سب کیمپس کے طلبا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیکس تقسیم کی تقریب میں وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی کے سینئرانتظامی وتدریسی آفیسران نے شرکت کی۔

وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سکالر شپ کو اپنے تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے پر خرچ کریں اور محنت کو جاری رکھتے ہوئے اپنی کارکردگی میں مزید بہتر ی لائیں تاکہ سکا لر شپ دینے کا مقصد پورا ہوجائے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں