گوجرہ ،نوسر بازوں نے دو خواتین کو اغوا کرکے لوٹ لیا

منگل 28 اگست 2018 16:44

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2018ء) نوسر بازوں نے دو خواتین کو اغوا کرکے لوٹ لیا۔معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر178 گ ب گھوگا کے غلام رسول کی اہلیہ بشیراں بی بی خریداری کی غر ض سے شہر آئی تو نامعلوم نوسر باز اسکو غواکرکے ٹوبہ روڈ بائی پا س پر لے گئے اور بے ہو ش کرکے طلائی زیورات اتار کر فرار ہوگئے گھر والے سارا دن دھونڈتے رہے بعدازاں بے ہوشی کی حالت میں ملی جسے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچایا گیا دوسری واردات میں نامعوم خاتون کو اغوا کرکے نوسر باز پینسرہ روڈکی طرف لے گئے اور چک نمبر 362 ج ب کے قریب اس کے زیورات و نقدی لو ٹنے کے بعد اسکو بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے جسے بے ہوشی کی حالت میں تحصیل ہیڈ کوار ٹرز ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر تا حال اسکی شناخت نہیں ہوسکی ہے صدر پولیس گوجرہ مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں