گوجرہ،گیس اور بجلی کی لووڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھرکر دیاہے، چیر مین پاکستان کسان ویلفیر کو نسل

ہفتہ 5 جنوری 2019 21:35

گوجرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2019ء) گیس اور بجلی کی لووڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھرکر دیاہے۔ چیر مین پاکستان کسان ویلفیر کو نسل چو ہدری عبداللطیف سہو نے میڈیا کے لو گوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ دن بدن گیس اور بجلی کی لووڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو رہا ہے جو گھریلو صارفین کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اکثر دیکھا گیا ہے کہ گھریلو خواتین دوپہر کے وقت اور رات کے وقت جب سالن اور روٹیاں پکانے لگتیں ہیں تو چولہے میں گیس آنا بند ہو جاتی ہے اگر گیس موجود ہو تو بجلی غائب ہو جاتی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد ان مسائل پر قابو پایا جائے۔

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں