گوجرہ،کار سوار فیملی شادی کی تقریب سے وآ پس آ تے حادثہ کا شکار ،کمسن بچی جا ں بحق چار زخمی

منگل 5 دسمبر 2023 19:38

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2023ء) کار سوار فیملی شادی کی تقریب سے وآ پس آ تے حادثہ کا شکار ،کمسن بچی جا ں بحق ،خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ محلہ اقبال ٹاؤ ن کوٹ غلا م محمد کا رہا ئشی ٹھکیدار بابر بٹ اپنی فیملی کے ہمراہ سمندری سے شادی کی تقر یب میں شرکت کرکے کار پر واپس گوجرہ آ رہے تھے کہ چک نمبر 45 گ ب کے قریب ٹرک کو کراس کرتے ہو ئے کار ٹرا لی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں بابر بٹ، علیم بٹ، رمل اقدس اور خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر الا ئیڈ ہسپتال فیصل آ باد منتقل کیا گیا جہا ں پر کمسن بچی رمل اقدس زخمو ں کی تاب نہ ہو ئے دم توڑ گئی جبکہ دیگر شدید زخمیو ں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے مقامی پولیس نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کردی اور مصروف کا روائی ہے کمسن بچی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خا ک کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں