اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے گوجر خان سے ن لیگ کے وفد کی ملاقات

ْوفد کا اسپیکر قومی اسمبلی پر اعتماد کا اظہار اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

ہفتہ 9 ستمبر 2023 21:45

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2023ء) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے گوجر خان کی یونین کونسل گنگھریلا سے راجہ ارشد، راجہ محسن اور راجہ رامیض نے ملاقات کی جس میں مسلم لیگ ن کے وائس چیئرمین یونین کونسل گنگھریلا چوہدری پرویز اختر، قاضی جاوید، سدا بہار کونسلر اورنگزیب بھی موجود تھے۔ ملاقات میں حلقے سے متعلق اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر یونین کونسل گنگھریلا کے زعماء راجہ ارشد، راجہ محسن اور راجہ رمیض کی خصوصی کاوشوں سے مسلم لیگ ن کے وائس چیئرمین یونین کونسل گنگھریلا چوہدری پرویز اختر، قاضی جاوید، سدا بہار کونسلر اورنگزیب نے راجہ پرویز اشرف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پورے گروپ کے ساتھ مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کو علان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے زعماء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے زعماء کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی اور پارلیمانی سیاست کی ہے اور عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے پر یقین رکھتی۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان کے مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوجر خان میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ آمدہ الیکشن میں گوجر خان کی عوام نے مزید خدمت کا موقع دیا تو گوجر خان کی ترقی اور خوشحالی میں کوئی کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے زعماء نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے گوجر خان کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے ہمیشہ عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ان کا مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا مقصد عوام کی پسماندگی کو دور کرنا ہیاور علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں