گوجر خان اور گردونواح میں شدید طوفانی بارش

جمعہ 14 ستمبر 2018 23:39

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) گوجر خان اور گردونواح میں گزشتہ رات شدید طوفانی بارش‘ ژالہ باری اور طوفان کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے‘ بڑے بڑے ہولڈنگ بورڈدور جا گرے ‘بجلی کا نظام کئی گھنٹوںمعطل رہا ‘ بعض علاقوں میں بجلی کے کم وولٹیج کے باعث لوگوں کا الیکٹرونکس کا سامان جل گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شدید آندھی طوفان کے ساتھ بارش اور ژالہ باری شروع ہوگئی جس کے باعث شہر بھر کی سڑکیں گلیاں پانی سے بھر گئیں۔

ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا جبکہ شدید طوفان کے باعث کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے‘ بڑے بڑے ہولڈنگ بورڈ بھی گرگئے اور لوہے کے چادریں ہوا میں اڑتے رہے۔ آندھی طوفان سے بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر رہا‘ مسلسل کئی گھنٹے بجلی بندرہی جبکہ بعض علاقوں میں بجلی کے وولٹیج کم ہونے سے الیکٹرونکس کا سامان بھی جل گیا۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں