گوجر خان،بیول میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پریوم سیاہ منایا گیا

جمعرات 15 اگست 2019 20:31

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2019ء) بھارت کے یوم آزادی کے موقع پریوم سیاہ دیگر علاقوں کی طرح بیول میں بھی منایا گیا بھارت کو سخت پیغام ،مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم پر یوم سیاہ بیول میں بھی منایا گیا اور نوجوانوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نوجوانوں کا کہنا تھا کہ بھارت جو جمہوریت کا سب سے بڑا علمبردار کہلاتا ہے مقبوضہ کشمیر میں وہ جو کھیل کھیل رہا ہے اس سے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کی کوشش کی تو وطن کا بچہ بچہ اس پر مر مٹنے کو تیار ہے بھارت قبرستان میں تبدیل ہو جائے گا اس مسئلے پر پاکستان ایک ہی آواز ہیں اور پوری قوم کشمیری بھائیوں کے لیے ہرقسم کی قربانی دینے کوتیار ہے۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں