شرقی گوجرخان کے دو بڑے اہم منصوبوں کا ٹینڈر جاری، رتالہ تا اسلام پورہ جبر اور جبر تا سموٹ روڈز کے فنڈز کی منظوری

پیر 18 مئی 2020 23:25

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2020ء) شرقی گوجرخان کے دو بڑے اہم منصوبوں کا ٹینڈر جاری، رتالہ تا اسلام پورہ جبر اور جبر تا سموٹ روڈز کے فنڈز کی منظوری، جلدتعمیری کام شروع کرانے کی یقین دہانی،ماضی میں جو حکومتیں ان منصوبوں پر کام نہ کر سکیں پاکستا ن تحریک انصاف کے رہنماء ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے یہ منصوبے دے کر اپنے حلقے بلخصوص رتالہ میں پوزیشن پہلے سے مظبو ط کر لی۔

(جاری ہے)

ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر نے جبرپریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ رتالہ تا جبر اور جبر تا سموٹ عوام کو پختہ روڈز کا میں نے الیکشن کے دنوں عوام سے وعدہ کیا تھا جو ٹینڈر جاری ہونے پروعدہ وفا ہونے جار ہا ہے اور اللہ تعالیٰ نے مجھے اس کا م کے لیے چنا اور دن رات کوششوں سے عوام کے دو بڑے اہم مطالبے پورے ہونے جا رہے ہیں۔ ان حالات میں پنجاب حکومت کی طرف سے موثر حکمت عملی اور تعمیری کام جلد شروع ہونے پراس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ حکومت ہر محاز پراپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں