گوجر خان، دکانیں ہفتہ کے سات دن صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی، پولیس زرائع

پیر 1 جون 2020 20:59

گوجرخان۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) پولیس ذرائع کے مطابق دکانیں ہفتہ کے سات دن صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی اس دوران حکومت کی طرف سے جاری ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا جبکہ ماسک لازمی قرار دینے کے بعد شہری اپنی زمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اس پر عمل کریں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او میاں عمران عباس نے کہا ہے کہ تاجر وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں مقررہ وقت کی پابندی نہ کرنے والے دکانداروں کے ساتھ اب کوئی نرمی اور رعایت نہیں دی جائے گی، مقدمات درج کیے جائیں گے اور جرمانہ بھی ہوگا۔

مرکزی انجمن تاجران اور انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے رہنماؤں کو اس ضمن میں آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف حکومتی سطح پر اس ضمن میں باقاعدہ تحریری نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے سے تاجربرادری گو مگو کی کیفیت سے دو چار ہے۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں