میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک نے ہرشعبہ میں نمایاں ترقی کی ، راجہ جاوید اخلاص

ہفتہ 3 فروری 2024 12:50

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2024ء) مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ پاکستان سچے لیڈر کی قیادت میں ملا تھا سیاسی لیڈر شپ کی کمزوریوں اور غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک دو لخت ہوا باقی اداروں کا بھی قصور ہو گا لیکن سیاستدانوں کی سب سے ذیادہ زمہ داری ہے قائد اعظم اور لیاقت علی خان کے بعد قیادت میسر نہیں آئی ملک کے اندر مارشل لاء لگے ڈکٹیٹر آئے اور ملک دو لخت ہو گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ کی جانب سے منعقدہ ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ نے اپنے دوست احباب اور برادری سمیت پی ٹی آئی کو خیر آباد کر کے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت راجہ جاوید اخلاص اور امیدوار ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے ہماری خوش قسمتی ہے کہ میاں محمد نواز شریف جیسا لیڈر ہمیں ملا 2013 میں جب میاں نواز شریف نے حکومت سنبھالی تو کئی چیلجز ملک کو درپیش تھے دہشت گردی عروج پر تھی لوڈ شیڈنگ 16 گھنٹے تک تھی ملکی معیشت کا پہیہ جام ہو کر رہ گیا تھا ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر تین ارب ڈالر سے نچلے ترین سطح پر تھے ان تمام مسائل پر میاں نواز شریف نے اپنی فہم و فراست اور سیاسی بصیرت اور بہترین حکمت عملی سے بڑی حد تک قابو پا کر ملک کو خوشحالی اور اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کیا میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک نے ہر شعبہ میں نمایاں ترقی کی راجہ جاوید اخلاص کا مزید کہنا تھا کہ 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن ملک بھر سے تاریخی کامیابی حاصل کرے گی اور میاں محمد نواز شریف کی چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گی-

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں