پروڈیوسر کاشف بٹ نے گوجرانوالا کے فنکاروں کا ایک ماہ کا کرایہ اداکرنے کا اعلان کر دیا

جمعرات 18 جون 2020 12:26

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2020ء) گوجرانوالا کے پرموٹر و پروڈیوسر کاشف بٹ نے اپنی کمپنی کے فنکاروں کا ایک ماہ کا کرایہ ادا کرنے کا اعلان کردیا،فنکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،تفصیلات کے مطابق کرونا وبا ء کی وجہ سے گھروں میں بیٹھے فنکار جو تھیٹرز بند ہونے سے بے روزگار ہو چکے ہیں اور کوئی کام نہ ملنے کی وجہ سے گھر کاکرایہ تک اداکرنے کی سکت نہیں رکھتے۔

گذشتہ روز کاشف بٹ نے ان اداکاروں کو بلا کر ان کے ایک ماہ کا کرایہ اداکرنے کا اعلان کیا ہے جس پر فنکاروں نے ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے ان کو درازی ء عمر کی دعائیں دیں۔ایک ملاقات کے دوران کاشف بٹ نے کہاکہ انہی فنکاروں کی بدولت تھیٹرز آباد ہوتے ہیں اور ہم کماتے ہیں پھر ایسے حالات میں اہم ان کو تنہا کیسے چھوڑ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کاشف بٹ نے حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ان فنکاروں کو بھوکا مرنے سے بچایا جائے کیونکہ فنکار بہت نفیس اور حساس ہوتے ہیں کسی کے آگے ہاتھ بھی نہیں پھیلا سکتے یہی وجہ ہے کہ لاک ڈائون کے پہلے دن سے ہی وہ گھروں میں فارغ بیٹھ کر کرونا وبا کے ساتھ ساتھ بھوک و افلاس کا مقابلہ کررہے ہیں اس لیئے حکومت،وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان ان کی طرف توجہ دیں اور ایس او پیز کے مطابق تھیٹرز کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ یہ لوگ زندہ رہ سکیں۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں