وزیرآباد ،گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی

منگل 10 مئی 2022 13:44

وزیرآباد  ،گندم  کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف   کارروائی
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رانا امجد کی سربراہی میں کارروائی ریونیو فیلڈ سٹاف نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ نعیم ریاض رائس مل کو چیک کیا اورغیر قانونی طور پر سٹاک کی ہوئی گندم کی 5 ہزار بوریاں قبضے میں لے کر ضبط کر لیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں