کھادکی فروخت کرمکمل ریکارڈمرتب کیاجائے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل

منگل 20 دسمبر 2022 23:22

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2022ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ کی زیرصدارت ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی ٹاسک فورس کمیٹی اور کھادوں کی موجودہ صورت تحال کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع گوجرنوالہ جاویداختر پڈھیار ، مختلف محکموں کے سر براہان ،کھاد کمپنیز کے عہداران، کھاد ڈیلرز اور زمینداروں نے شر کت کی۔

اجلاس میں محکمانہ کارکردگی جاری منصوبہ جات ،کھادوں کی موجودہ صورت حال اور فراہمی کاتفصیلی جائزہ لیاگیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹرزرا عت ڈاکٹر جاویداخترپڈھیار نے اجلاس کو کھاد کی فراہمی اور کنٹرول ریٹ پر فروخت یقینی بنانے ، کھادوں کی ذخیرہ اندورزی اور زائد قیمت پر کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی بارے بریف کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کھاد ڈیلر ز کو مکمل ریکارڈ بسلسلہ آمد کھاد و فروخت برائے تصدیق مرتب کرنے کی ہدایات دیں اور اس سلسلہ میں فرٹیلائزر کنٹرول آرڈر 1973کے تحت کاروائی بارے بتایا۔

اجلاس میں کمپنی نمائندگان اورکھاد ڈیلرز نے طلب ورسد اور کمپنی مارجن کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوجرانوالہ شبیر حسین بٹ نے کھادوں کی فروخت کنٹرول ریٹ پر اور اس کی ترسیل بذریعہ نگران کمیٹیز یقینی بنانے پر رزور دیا ۔ انہوں نے موجودہ سٹاک پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں اورمہنگے داموں فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی اجلاس میں مختلف محکمہ جات کے سر براہان نے اپنے اپنے محکمہ کی کارکردگی کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا جس پر اے ڈی سی جی نے تمام محکموں کو اپنی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر زورد یا۔\378

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں