محکمہ زراعت توسیع گوجرانوالہ کی جانب سے زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے طلباءکیلئے گندم کی پیداوارمیں اضافہ کی مہم کے سلسلہ میں ایک ٹریننگ سیشن منعقد

منگل 7 نومبر 2023 22:55

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2023ء) محکمہ زراعت توسیع گوجرانوالہ کی جانب سے زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے طلباءکیلئے گندم کی پیداوارمیں اضافہ کی مہم کے سلسلہ میں ایک ٹریننگ سیشن منعقد کیاگیا ہے،سیشن میں ڈائریکٹرزراعت(توسیع)جاوید اقبال،ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت توسیع ڈاکٹرجاوید اخترپڈھیار،اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت محمداعظم مغل، ڈاکٹرمحمدزمان،ڈاکٹراحمد متین،ڈاکٹرعدنان مختار،اساتذہ ودیگرمقررین کے علاوہ زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے طلباءنے بھی شرکت کی۔

ڈائریکٹر زراعت(توسیع) نے شرکاءکوتصدیق شدہ گندم بیج کی اقسام کی خصوصیات اورافادیت کے متعلق آگاہی دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ صرف تصدیق شدہ بیج سے ہی پیداوارمیں اضافہ ممکن ہے، اس کے علاوہ انہیں متوازن کھادوں کے استعمال اور تجزیہ پانی وزمین کے متعلق بھی آگاہ کیاجس سے گندم کی فی ایکڑ پیداوارمیں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے، بعدازاں بسلسلہ قومی منصوبہ برائے بڑھوتری پیداوار گندم و تیل داراجناس کے تحت ایک روڈشوکاانعقاد کیاگیا تاکہ زیادہ گندم آگاؤ کے سلسلے میں آگاہی دی جاسکے، اس روڈشومیں محکمہ زراعت کے افسران ودیگر محکمہ جات کے علاوہ زرعی یونیورسٹی کے طلباءواساتذہ نے بھرپورشرکت کی ،یونیورسٹی طلبا کو یونین کونسل کی سطح پر زمینداروں کو گندم کی زیادہ سے زیادہ پیداوار بڑھانے اور محکمانہ سفارشات پر عمل کرنے کیلئے متعین کیا گیا۔

\378

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں