اسلام آبادمیں شیڈولڈ میڈ اِن گوجرانوالہ صنعتی نمائش کی تاریخ انعقا دمیں تبدیلی کردی گئی

بدھ 3 اپریل 2024 22:49

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) گوجرانوالہ چیمبرکے صدرضیاء الحق(شیخ فیصل ایوب)،سینئرنائب صدرحمیس گلزارمغل اور نائب صدرعادل ندیم نے کہاکہ گوجرانوالہ کی مصنوعات کوعالمی سطح پرمتعارف کروانے کیلئے اسلام آباد میں دوسری بڑی بین الاقوامی معیار کی’’میڈ اِن گوجرانوالہ‘‘ صنعتی نمائش ،جس کا انعقاد27تا 28اپریل 2024ء میں پاک چائنہ فرینڈشپ سنٹر اسلام آبادمیں منعقد ہونا تھی ، انہی تاریخوں میں حکومت پاکستان کا سرکاری ایونٹ منعقد ہونے جا رہاہے ۔

(جاری ہے)

حکومتی درخواست پر صنعتی نمائش میڈ اِن گوجرانوالہ کی تاریخوں میں تبدیلی کی گئی ہے، اب گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کی طرف سے لگائی جانے والی میڈ اِن گوجرانوالہ صنعتی نمائش اپریل کی بجائے 5تا7جولائی 2024ء کو منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں