تھانہ صدر گوجرانوالہ پولیس کی کاروائی

چائنیز پراجیکٹ پر چوری کرنے والا گروہ پولیس کی حراست میں ملزمان کے قبضہ سے01کروڑ50لاکھ روپے کامال مسروقہ برآمد

پیر 1 اپریل 2024 19:49

تھانہ صدر گوجرانوالہ پولیس کی کاروائی
گوجرانوالہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1اپریل۔2024ء) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں،چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ایس پی سول لائنز ڈویژن بلال محمود سلہری اورڈی ایس پی پیپلز کالونی عارف محمود خان کی زیرِنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرانوالہ انسپکٹر قیصر عباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے A-Qمیٹل نامی چائنیز پراجیکٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سامان چوری کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔

دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا مال مسروقہ برآمدکر کے سن پاؤ نامی چائینز کے حوالے کر دیاجس پر چائنیز شہریوں نے سی پی او گوجرانوالہ اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

گرفتار کیے گئے ملزمان میں فریاد حسین سکنہ خانیوال، محمد رمضان سکنہ خانیوال اور آصف سکنہ گھمن والا شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ A-Qمیٹل نامی پراجیکٹ پر کام کرتے تھے اور وقتاََ فوقتاََ سامان چوری کر کے مالکان کو پتہ چلے بغیر بیچتے تھے۔

ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے پر علاقہ مکینوں کا پولیس کو زبردست خراج تحسین۔ اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ غیر ملکی باشندوں با الخصوص کاروباری حضرات کوتحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان چاہے کتنے ہی شاطر اور خطرناک کیوں نہ ہو ں قانون کے آہنی ہاتھوں سے نہیں بچ سکتے۔ سی پی او نے ایس ایچ او صدر گوجرانوالہ اور انکی پولیس ٹیم کے جوانوں کو اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں