گوجرانوالہ ۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن

نہتے کشمیری عوام کوآزادی ملنے تک پاکستانی قوم ان کی سفارتی ‘ اخلاقی اورمذہبی حمایت جاری رکھے گی

منگل 4 فروری 2020 20:07

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2020ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور 5 فروری کو پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہم آواز ہوکر پوری دنیا‘ بالخصوص بھارت کو یہ واضح پیغام دے گی کہ مظلوم اورنہتے کشمیری عوام کوآزادی ملنے تک پاکستانی قوم ان کی سفارتی ‘ اخلاقی اورمذہبی حمایت جاری رکھے گی - انہو ںنے کہاکہ اقوام متحدہ اور دیگر طاقتور ممالک کو بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین صورتحال کانوٹس لینا پڑے گا - بھارت طاقت اور ظلم و جبر کے بل بوتے پر زیادہ عرصہ تک کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتا-انہو ں نے ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جدوجہد کشمیر کے حوالہ سے منعقدہ تصویری نمائش کے افتتاح اور کشمیر کی آزادی کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالہ سے کی جانے والی واک کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا- ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھی-کمشنر نے کہا کہ گوجرنوالہ ڈویژن میں آج ( 5 فروری ) کو کشمیر ڈے کے حوالہ سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیاگیا ہے جن میں سیمینار ‘ تقاریر‘ ریلیاں ‘ جلسے جلوس اور دیگر پروگرام شامل ہیں اور ان کا مقصد بھارت کو یہ بتلانا ہے کہ پوری قوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھر پورحمایت کرتے ہوئے جدو جہد آزادی کشمیر میں ان کے ساتھ ہی- کمشنر نے طلباء و طالبات کی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی تصویر کشی کو ان کے جذبات کی ترجمانی قرار دیتے ہوئے بچوں کو شاباش دی-

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں