گوجرانوالہ ،شقی القلب باپ کی بیوی سے جھگڑے کے بعد کم عمر بیٹیوں کو قتل کرنے کی کوشش ، دو بچیاں زخمی

جمعرات 3 اکتوبر 2019 17:24

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2019ء) گوجرانوالہ میں شقی القلب باپ نے بیوی سے جھگڑے کے بعد کم عمر بیٹیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی،دونوں بچیوں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔گوجرانوالہ کے تھانہ صدر کامونکی کے علاقے پاک ٹائون میں لقمان نامی نوجوان نے بیوی سے جھگڑے کے بعد حملہ کر کے 2 بیٹیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

باپ کے تیز دھار آلے سے وار کرنے سے 1سالہ ہانیہ اور دوسالہ عاصمہ زخمی ہو گئیں، جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔پولیس کے مطابق ملزم بے روزگار ہے،جس نے اپنی والدہ سے کاروبار کرنے کے لیے پیسے مانگے تھے، لیکن رقم نہ ملنے پر پہلے والدہ اور بیوی سے جھگڑا کیا اور بعد میں تیز دھار آلے سے بیٹیوں کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف بچیوں کو شدید زخمی کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں