حکومتی کاوشوں کو عالمی ادارہ صحت کی طرف سے سراہا جارہا ہے‘رانا ساجد علی شوکت

پیر 30 مارچ 2020 15:18

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) کورونا وائرس سے بچائو کیلئے حکومتی اقدامات کو کامیاب بنانے کیلئے تحریک انصاف کے کارکن اپنا بھرپور کردار ادا کریںموجودہ حالات میںکسی لاچار شہری کو اکیلا نہیں چھوڑینگے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق امیدوار قومی اسمبلی رانا ساجد علی شوکت،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کامونکے رانا ریاض شوکت اور رانا ماجد علی شوکت نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی صحت و سلامتی کیلئے مناسب انتظامات کررہی ہے حکومتی کاوشوں کو عالمی ادارہ صحت کی طرف سے سراہا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کا ہر فرد اس وباء سے بچائو کیلئے عملی طور پر میدان عمل میں اترے حکومتی ہدایات اور انتظامات ایک طرف عوام کو خود اس وباء کے خاتمہ کیلئے بھی حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے متعلق حکومتی پالیسی شروع دن سے انتہائی محتاط اور اس کے نتیجے میں آنے والے موثر ردِ عمل سے متعلق رہی ۔اس پالیسی کے نتائج عالمی سطح پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت تمام اداروں نے تسلیم کئے ہیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں