گوجرانوالہ، اپنی بریت کیلئے تمام چینلز سے مایوس ہو کر مریم نواز جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈہ کر رہی ہیں، چیئرمین پی ایچ اے

پیر 22 جولائی 2019 23:20

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) عدلیہ سے سزا یافتہ مریم نواز کی حکومت، عدلیہ اور قومی اداروں پر بے بنیاد تنقید بے بسی کی انتہا ہے، ان سمیت پوراشریف خاندان تاریخ ساز کرپشن اور لوٹ مار میں سزایافتہ یا مفرور ہے اپنی بریت کیلئے تمام چینلز سے مایوس ہو کر مریم نواز جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈہ کر رہی ہیں، ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب جج ارشد ملک کی ویڈیو نے ن لیگ کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ۔حکومت اور پاک فوج پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے شانہ بشانہ کام کر رہی ہے مریم نواز حکومت جانے کے خواب دیکھنے چھوڑیں اور لوٹی ہوئی دولت واپس کرنے اور اپنے جرم کی سزا کاٹنے کی تیاری کریں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں