تحفظ ختم نبوت اور استحکام پاکستان کے لیے آخری حد تک جائیں گے،مولانا محمد اکبر نقشبندی

ہفتہ 24 اگست 2019 22:21

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوت اور استحکام پاکستان کے لیے آخری حد تک جائیں گی, ملکی ترقی اور سلامتی مستحکم پاکستان سے مشروط ہے اس کے لئے فروعی اختلافات کا خاتمہ کرکے ایک قوم بننا ہوگا، شیطانی قوتیں قادیانیوں، بھارت اور اسرائیل کو سپورٹ کر رہی ہیں، ملک بھر کے ملک کے علماء و مشائخ افواج پاکستان اور ریاست کے شانہ بشانہ جدوجہد کے لیے تیار ہیں، اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں بیرونی ایجنڈا قبول نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ ختم نبوت اور استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفرازاحمد تارڑ، پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی، مفتی غلام نبی جماعتی، حافظ محمد رفیق قادری، مفتی حسیب احمد قادری، حافظ محمد عدیل عارف مہر، ڈاکٹر محمد احمد نورانی، علامہ محمد عمر صدیقی، قاری امتیاز احمد سلطانی اور دیگر نے خطاب کیا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں