گوجرانوالہ، اولیاء کرام کے مزارات رشد وہدایت کے مراکز ہیں، صاحبزادہ محمد دائود

ہفتہ 14 ستمبر 2019 20:20

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) امیر جماعت رضائے مصطفے پاکستان صاحبزادہ محمد دائود رضوی کہا ہے کہ اولیاء کرام کے مزارات رشد وہدایت کے مراکز ہیں‘777 سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی بابا فرید مسعود گنج شکر کی بارگاہ میں حاضرین کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عرس بابا فرید مسعود گنج شکر کی تقریبات میں حاضری کے بعد آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ میں احباب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم دین ودنیا میں کامیابی وکامرانی حاصل کرسکتے ہیں۔ عرس بابا برید مسعود گنج شکر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی خوشحالی و آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی ہیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں