پولیس افسران و ملازمین کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے،سی پی او گوجرانوالہ

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 19:26

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2019ء) سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے کہا ہے کہ پولیس افسران و ملازمین اور ان کے اہل و عیال کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔اس امر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سی پی او آفس کے کانفرنس ہال میں ایک پُر وقار تقریب میں دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کی بیوگان جبکہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین جن میں بیوہ اے ایس آئی محمد خالد ، ریٹائرڈ ایس آئی محمد اصغر ، ایس آئی عابد حسین ، اے ایس آئی شبیر احمد ، ایس آئی محمد اکرم ، بیوہ گلزار احمد ، اے ایس آئی محبو ب سبحانی اور خاکروب عارف مسیح شامل ہیں کو محکمہ کی طرف سے جاری کردہ چیک حوالے کئے گئے۔

ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے کہا کہ دورانِ ڈیوٹی شہیدیا طبی موت وفات پانے والے پولیس ملازمین کے اہل و عیال کی فلاح اولین ترجیجات میں شامل ہے،جبکہ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کا کہنا ہے کہ باعزت ریٹائرمنٹ اورپُروقار تقریب سرکاری ملازمین کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

ریٹائرڈ پولیس افسران و جوان محکمہ پولیس اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

جن کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ سی پی او نے جگر کی بیماری میں مبتلا سب انسپکٹر محمد شفیق کو پولیس ویلفئیر فنڈ سے دس لاکھ روپے کا چیک دیا ۔ مزیدبرآں مجرمان اشتہاری کو گرفتار کرنے پر ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ، ڈی ایس پی عبدالحمید ورک، محمد کاشف ضیاء ڈائریکٹر آئی بی، خالد نواز ایس آئی، کانسٹیبل ابو بکر ، شہباز حسین ، لیاقت علی ایس آئی ، کانسٹیبل عطاالرحمن ، محمد نصیر ایس آئی ، محمد عرفان ہیڈ کانسٹیبل ، محمد جمیل ، ایس آئی خالد محمود ، ہیڈ کسنٹیبل محمد سفیان اور کانسٹیبل شاہد عباس کو جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ہیڈ منی کی رقم دس لاکھ روپے بذریعہ چیک ہائے تقسیم کی گئی۔

سی پی او نے کہا کہ تمام رقوم کی ادائیگی بذریعہ کراس چیک کی گئی جس میں شفافیت کو مدنظر رکھا گیا ہے ۔ دورانِ ڈیوٹی وفات پانے والے ملازمین کی بیوگان اور ریٹائرڈملازمان ، جگر کی بیماری میں مبتلا سب انسپکٹر محمد شفیق اور ہیڈ منی کی رقم کے چیک حاصل کرنے پر افسران و جوانوں کی خوشی دیدنی تھی۔انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی اور سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محکمہ پنجاب پولیس کی سربلندی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں