رحیم یار خان پولیس کے ہاتھوں اصلاح دین قتل کیس کا ڈراپ سین

مقتول کے والد نے اللہ کی رضاکیلئے ملزمان کو معاف کردیا

منگل 15 اکتوبر 2019 22:33

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) رحیم یار خان پولیس کے ہاتھوں اصلاح دین کے قتل کیس کا ڈراپ سین، مقتول کے والد نے اللہ کی رضاکیلئے ملزمان کو معاف کردیا، پنجاب حکومت کا گاوں میں ترقیاتی کاموں کا وعدہ ، بتایا گیا ہے کہ نو احی علاقہ گو رالی کا رہائش اصلاح دین جس پر اے ٹی ایم سے رقم چو ری کا الزام تھا رحیم یار خان پولیس کے تشدد سے مبینہ طور پر ہلاک ہو گیا تھا ، جس کی پاداش اس قتل میں ملوث پولیس اہلکاران کے خلاف قتل کا مقدہ درج کرلیا گیا تھا، گذشتہ روز اس کا ڈراپ سین نو احی گا وں گو رالی میں اس وقت ہوا جب جامع مسجد میں اہل دیہیہ کے سامنے مقتول اصلاح دین کے والد افضال نے پولیس کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا اس موقع پر قائم مقام ڈی سی گوجرانوالہ ذیشان اور اسسٹنٹ کمشنر کامونکے شاہد عباس جو تہ بھی موجود تھے، اس موقع پر ڈی سی او گرانوالہ نے اعلان کیا کہ اہل دیہہ کے دو مطالبات سڑک بنانے اور سوئی گیس کی فراہمی کو جلد پورا کردیا جا ئے گا، اس سلسلہ میں شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو اپنے رویہ پر غور کرنا چاہیے ۔

۔۔۔۔۔۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں