ْگوجرانوالہ،اندھے قتل میں ملوث و مطلوب دو ملزمان تھانہ سول لائن پولیس نے گرفتار کر لئے

جمعہ 17 جنوری 2020 20:48

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) سٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ کے احکامات کے پیش نظر ایس پی سول لائن عثمان طار بٹ کی ہدایت پرڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاون عمران عباس چدھڑ کی زیر نگرانی تھانہ سول لائن کے علاقہ شوکت آباد لنک سوئی گیس روڈ گلی بابے چیمہ والی میں ہونے والے اندھے قتل میں ملوث و مطلوب دو کس ملزمان تھانہ سول لائن پولیس نے موثر حکمت علمی اپناتے ہوئے گرفتار کرکے دوران ابتدائی تفتیش آلہ قتل01عدد پسٹل ، متعدد زندہ روند اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمدکرلیے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال ماہ دسمبر کی شب درمیانی مورخہ اٹھائیس /اُنتیس کو تھانہ سول لائن کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے جوکہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور اُنہوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے مسمات یاسمین بی بی زوجہ میاں ریاض کو قتل کرد یا اور فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

قتل کی اس واردات سے علاقے میں کافی خوف و ہراس پھیل گیا جس پر میاں ریاض کی مدعیت میں مقدمہ درج رجسٹر ہوا ۔

سٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد مجرمان اشتہاری اور سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتار کے احکامات ڈویژنل ایس پیز کو جاری کیے جبکہ سی پی او نے ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاون عمران عباس چدھڑ کو مقدمہ ہذا میں بھی ملزمان کی فوری گرفتاری بارے خصوصی احکامات جاری کیے۔ ملزما ن کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاون عمران عباس چدھڑ نے ایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر ذوالفقار ، سب انسپکٹر اشفاق احمد ،ہیڈ کانسٹیبل سلیمان ودیگران پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی اور پولیس ٹیم کو ہدایات مناسب کرتے ہوئے خود پولیس ٹیم کی نگرانی کی۔

پولیس ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت اور سائنٹیفک ا نداز میں تفتیش کرتے ہوئے ملزمان تنویر حسین ولد خادم حسین سکنہ محلہ شریف فارم راہوالی کینٹ اور عدیل یعقوب ولد یعقوب سکنہ شاہین آباد دھلے کو گرفتارکر لیا۔جبکہ ملزم تنویر حسین دوان تفتیش سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلا ۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔ ملزمان کی گرفتاری پر سماجی و سیاسی شخصیات اور شہریوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ کا کہنا ہے کہ اشتہاریوں اور قاتلوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔میرٹ پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے عدالت مجاز سے ملزمان کو سخت سزا دلوائیں گے اُنہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کرتے ہوئے ضلع بھر میں ہرصورت امن کی فضا فراہم قائم کی جائے گی۔سٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ نے ملزمان کی گرفتاری پر ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹائون عمران عباس چدھڑ، ایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر ذوالفقار اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں