کامونکے میں آٹا کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کوششیں ، آٹا بلیک میں فروخت کیا جا رہا ہے شہریوں کا الزام

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:06

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) کامونکے میں آٹا کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کوششیں ، آٹا بلیک میں فروخت کیا جا رہا ہے شہریوں کا الزام ، بجلی کی بار بار ٹریپنگ کی وجہ سے ٹارگٹ پورا نہیں ہو پا رہا ، فلور ملزانتظامیہ کا موقف، بتایا گیا ہے کہ جب سے حکومت نے کامونکے میں جزوی لاک ڈون کیا اس کے بعد سے فلور ملوں کی طرف سے آٹا تمام مقررہ پوائنٹس سے غائب ہو گیا ، جس پر گذشتہ روز لوگوں کی بڑی تعداد مقامی فلور مل کے سامنے جمع ہو نا شروع ہو گئی ، صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہو ئے فلور مل انتظامیہ نے فو ری طور پر ٹریکٹر ترالی پر 200آٹا کے تھیلے ڈال کر لوگوں کو فروخت کرنا شچروع کردیئے تاہم لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے نقص امن کا اندیشہ پیدا ہوگیا تو سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے فوری طور پر مقامی پولیس کو اگا ہ کیا جس پر ایس ایچ او ملک عرفان نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لوگوں کو ایک دوسرے سے فا صلہ پر کیا اس موقع پر ملک عرفان نے فلور ملز انتظامیہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہو ئے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ مل کی انتظامیہ کی ٖ غفلت صورتحال خراب ہو ئی ہے، جبکہ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ مل مالکان شہر سے باہر آٹا بلک کررہے ہیں اس سلسلہ میں فولر مل انتظامیہ نے بتایا کہ بجلی کی خرابی کے باعث ٹارگٹ کو حاصل نہیں کرسکے، کارپوریشن انتظامیہ کا کہنا ہے آج اتوار کی چھٹی کے باوجود آٹا تما سیل پوائنٹ پر دستیاب ہو گا، جس کی یقین دہانی فلور ملز مالکان کروا چکے ہیں

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں