گوجرانوالہ،زنابالجبر کا مرکزی مجرم اشتہاری انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک یمن سے گرفتار

مجرم اشتہاری شجر حسین گرفتاری سے بچنے کیلئے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا مجرمانہ ذہن رکھنے وا لوں کو نشانِ عبرت بنا دیں گے، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہے،سٹی پولیس آفیسرکیپٹن (ر)سید حماد عابد

اتوار 16 جنوری 2022 00:14

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2022ء) سی آئی اے پولیس نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھانہ لدھیوالہ وڑائچ میں زنا بالجبر جیسے سنگین جرم کے مرکزی مجرم اشتہاری شجر حسین کو بذریعہ انٹرپول یمن سے گرفتار کرلیادوران تفتیش مجرم اشتہاری نے انکشاف کیا کہ وہ وقوعہ کے بعد گرفتاری سے بچنے کیلئے بیرون ملک سعودی عرب فرار ہوگیا تھا اور وہاں سے بیرون ملک یمن مقیم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقہ میں سیکنڈ ائیر کی طالبہ (ز)کے ساتھ زنا بالجبر کرنے والے مرکزی ملزم کو سی آئی اے پولیس نے بذریعہ انٹرپول بیرون ملک یمن سے گرفتار کرلیا۔ملزم شجر حسین کے ہمراہی ملزم کو سی آئی اے پولیس پہلے ہی2020میں کویت سے گرفتار کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

مجرمان اشتہاری کے خلاف موثر کارروائی کیلئے سٹی پولیس آفیسرکیپٹن (ر) سید حماد عابد نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سردار موارہن خان کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی سی آئی اے گل نواز کو خصوصی احکامات جاری کئے۔

انہی احکامات کی روشنی میں سی آئی اے پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت مجرم اشتہاری شجر حسین کو گرفتار کر لیا۔ مجرم سے مزید تفتیش جاری۔اس موقع پر سٹی پولیس کیپٹن (ر)آفیسرسید حماد عابد کا کہنا ہے کہ مجرمانہ ذہن رکھنے والوں کو نشانِ عبرت بنا دیں گے۔ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہے۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی ایس پی سی آئی اے گل نواز،انسپکٹر سی آئی اے گوہر عباس بھٹی، اے ایس آئی چمن شہزاد اور سی آئی اے ٹیم کو شاباش دی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں