تمام تحصیلوں میں وزیر اعلی پنجاب نگہبان رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم کا عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے ،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 21 مارچ 2024 22:57

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پرنگہبان رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم اوراشیائے خوردونوش کی حکومتی نرخوں پر دستیابی اورحکومتی ریلیف کوعوام تک پہنچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ تمام تحصیلوں میں وزیراعلٰی پنجاب نگہبان رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم کاعمل بھرپورطریقے سے جاری ہے جس میں مزیدبہتری لائی جارہی ہے تاکہ مقررہ وقت تک تمام خاندانوں تک امدادی پیکج پہنچایا جاسکے۔

اب تک88ہزار140(سٹی28096،کامونکی 17535،صدر،24238،نوشہرہ ورکاں18229)خاندانوں تک نگہبان رمضان پیکیج پہنچایاجاچکا ہے اور گذشتہ روز 20مارچ بروز بدھ تک8 ہزار 1 سو 52 گھرانوں کو راشن گھر کی دہلیز پر پہنچایا گیا ہے۔ \378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں