آل پاکستان مقابلہ نعت خوانی میں اول پوزیشن حاصل کرنے والا طالبعلم گوجرانوالہ پولیس کاایمبیسڈرقرار

جمعرات 21 مارچ 2024 23:00

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) ریجنل پولیس آفیسرطیب حفیظ چیمہ نے فیصل آبادمیں منعقدہونے والے آل پاکستان نعت خوانی مقابلہ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے گوجرانوالہ کامرس کالج کے طالبعلم زبیراحمد کوگوجرانوالہ ریجن پولیس کاایمبیسیڈرمقررکردیا۔قومی نعت خواں زبیراحمد نے آرپی اوآفس میں آرپی اوطیب حفیظ چیمہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پرنعت خواں زبیراحمد نے شگفتہ اندازاورخوبصورت آوازمیں نعت پڑھی۔

(جاری ہے)

آر پی او نے زبیر احمد کو اعزازی سرٹیفکیٹ دیااور کہا کہ نعت گوئی آقاکریم سے محبت کا اظہارہے۔ نبی آخرزماں سے والہانہ محبت وعقیدت ہمارے ایمان کابنیادی جزوہے۔نعت خواں زبیراحمد گوجرانوالہ کافخرہیں آئندہ پولیس کے ہونے والے پروگرامزمیں بطورپولیس ایمبیسیڈراپنی پرسوزآوازمیں نعت خوانی کرکے دلوں کومنورکریں گے۔اس موقع پرنعت خواں زبیراحمد کا کہنا تھاکہ آرپی اوگوجرانوالہ کی طرف سے ایمبیسیڈر مقرر کیا جانا ان کیلئے باعث اعزاز ہے گوجرانوالہ پولیس کے ساتھ منسلک ہو کر اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔\378

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں