النورویلفیئر فائونڈیشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام سالانہ کانووکیشن، تکمیل قرآن، خصوصی دعا و تکمیل ڈپلومہ کی تقریب کا انعقاد

جمعہ 5 اپریل 2024 22:20

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) سی ای او النورویلفیئر فائونڈیشن گوجرانوالہ نگہت ہاشمی نے کہا ہے کہ انسانیت کو درپیش گوں ناگوں مسائل ومصائب کااصل سبب قرآن کے آفاقی پیغام اورتعلیمات سے روگردانی ہے، قرآن مجید انسانیت کیلئے مکمل دستورحیات ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے النورویلفیئر فائونڈیشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں سالانہ کانووکیشن، تکمیل قرآن، خصوصی دعاوتکمیل ڈپلومہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہم سب کیلئے ایک تربیت گاہ کی مانند ہے ،اس لیے ہماری انفرادی و اجتماعی زندگی اس بات کی متقاضی ہے کہ ہم پورا سال اﷲ کی اطاعت اور ہدایات کے مطابق زندگی گزاریں تاکہ معاشرہ لوٹ مار ، بدامنی اور بے چینی سے پاک ہو ۔ انہوں نے کہا کہ تکمیل قرآن کی سعادت خوش قسمتوں کو نصیب ہوتی ہے، نزول قرآن کی راتوں میں اور رمضان کی با برکت گھڑیوں میں ہم سب کو اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہئے۔ بعد ازاں تکمیل قرآن کا کورس مکمل کرنے پر طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں