بلاو ل بھٹو کو گجرات میں ریلی نکالنے کی اجازت نہیں ملی

بلاول بھٹو کی ریلی سیکیورٹی خدشات کا باعث بن سکتی ہے،انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق ریلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی،ڈپی کمشنر گجرات

منگل جولائی 13:11

بلاو ل بھٹو کو گجرات میں ریلی نکالنے کی اجازت نہیں ملی
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2018ء) پنجاب کے شہر گجرات میں شہری انتظامیہ کی جانب سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو کار ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گجرات نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کار ریلی کی اجازت نہیں دی گئی،انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق ریلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کار ریلی سیکیورٹی خدشات کا باعث بن سکتی ہے۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کل اپنی اور پارٹی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں پورے ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کر رہے ہیں۔

گجرات شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments