گجرات،پاکستان ہمارا اس کی خدمت کرنی ہے، بلاول بھٹو

ہمارا منسور غریبوں کے لیے ہے،کسانوں کے لئے بلا سود قرضوں کا اعلان کرتے ہیں،غریب خواتین کے لئے کارڈ سکیم شروع کریں گے جس سے غربت ختم ہوگی،چیئر مین پپلز پارٹی کا گجرات ،منڈی بھاؤدین میں جلسے سے خطاب

بدھ 18 جولائی 2018 21:54

گجرات،پاکستان ہمارا  اس کی خدمت کرنی ہے، بلاول بھٹو
گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) چیئر مین پپلز پارٹی بلاول بھٹو نے گجرات ،منڈی بھاؤدین میں خطاب کرتے ہوئے کہا میں پاکستان کو بچانے نکلا ہوں بھٹو شہید نے جو قربانی دی اس قربانی کو ہم نے زندہ رکھنا ہے ۔پاکستان ہمارا ہے اور ہم نے ہی اس کی خدمت کرنی ہے۔کسانوں کے لئے بلا سود قرضوں کا اعلان کرتے ہیں ۔ہمارا منسور غریبوں کا منسور ہے۔

(جاری ہے)

غریب خواتین کے لئے کارڈ سکیم شروع کریں گے جس سے ان کی غربت ختم ہوگی۔کسا نوں کی جو فصلیں تباہ ہوتی ہیں ان کا پیسا ہم دیا کریں گے۔یہ میرا پہلا الیکشن ہے میں بے نظیر بھٹو کا پیغام لے کر نکلا ہوں اس ملک کو ہم نے آگے لے کر چلنا ہے ۔25 جولائی کو ہمارا بھر پور ساتھ دیں ووٹ ڈال کر ہمارا ساتھ دیں ۔پنجاب کا جی ۔ٹی روڈ ہمارا ہے ۔ہماری ایک کال پر میرا اتنا بہترین استقبال کیا۔ہم جب اپنے اقتدارمیں آئیں گے تو غریب لوگوں کے لئے 5 مرلہ پلاٹ کی سکیم بھی شروع کریں گے ۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں