حکومت شعبہ ٹرانسپورٹ کو تباہی سے بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں ریلیف فراہم کرے، اویس چوہدری ایڈووکیٹ

Abdul Wahab Khalid عبدالوہاب خالد جمعہ 17 ستمبر 2021 11:46

حکومت شعبہ ٹرانسپورٹ کو تباہی سے بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں ریلیف فراہم کرے، اویس چوہدری ایڈووکیٹ
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) ٹائرز اور ڈیزل کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ٹرانسپورٹرز کے معاشی قتل عام کے مترادف ہے. ٹائرز اور ڈیزل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہمارے کاروبار کو مفلوج کر رہا ہے. آج تھرڈ کلاس ٹائرز کی جوڑی 120,000 روپے میں مل رہی ہے. حکومت شعبہ ٹرانسپورٹ کو تباہی سے بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں ریلیف فراہم کرے.

(جاری ہے)

ڈیزل اور ٹائرز کی قیمتیں کنٹرول کی جائیں اور سپیئر پارٹس پر ٹیکس کم کیے جائیں ورنہ ہم گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے. ٹرانسپورٹ انڈسٹری ملک معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے حکومت کا اس اہم شعبہ کو نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے. اگر موجودہ حکومت نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کی بحالی کے لیے اقدامات نہ اٹھائے تو سی پیک جیسے اہم منصوبہ میں پاکستانی ٹرانسپورٹرز ناکام ہو جائیں گے اور ٹرانزٹ ٹریڈ کا سارا بزنس غیرملکی کمپنیاں لے جائیں گی لہذا حکومت ہوش کے ناخن لے اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو انٹرنیشنل معیارات تک لانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے تاکہ ٹرانسپورٹ کا شعبہ ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکے.

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں