ضمنی الیکشن، پرویز الٰہی اپنے بھتیجے سے پنجاب اسمبلی کی نشست ہار گئے

پاکستان مسلم لیگ ق کے موسی الٰہی 63536ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے

اتوار 21 اپریل 2024 22:35

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو الیکشن شکست ہوگئی۔پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32گجرات کے ضمنی انتخاب میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

پی پی 32گجرات کے تمام 168پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے موسی الٰہی 63536ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔سنی اتحاد کونسل کے چوہدری پرویزالٰہی 18327ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔ موسی الٰہی چوہدری شجاعت کے بھائی سابق وجاہت حسین کے بیٹے ہیں۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں