ة چوہدری پرویز الٰہی کو سب سے بڑا ڈاکو کہنے والا آج اسی کی لڑائی لڑ رہا ہے، قمرزمان کائرہ

=خان صاحب چاہتے ہیں لوگ اپنے مخالفین کے گھروں میں چڑھائی کر دیں ،ہر گھر میں آگ لگا کر عمران خان اگر اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نہ اقتدار ملے گا نہ کچھ اور 9ٹرسٹی وزیر اعلیٰ کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ،حکمران اتحاد نے فل بینچ کورٹ کامطالبہ کیا ہے تاکہ یہ معاملہ جلد سے جلد حل ہو سکے ،پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 24 جولائی 2022 18:55

ظ گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2022ء) مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی پاکستان کا سب سے بڑا ڈاکو ہے یہ عمران خان نے کہا تھا جو آج پرویز الٰہی کے لیے لڑائی لڑ رہا ہے ۔خان صاحب یہ چاہتے ہیں کہ لوگ اپنے مخالفین کے گھروں میں چڑھائی کر دیں ۔ہر گھر میں آگ لگا کر عمران خان اگر اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نہ اقتدار ملے گا نہ کچھ اور۔

عمران خان کا ایک سے ایک جھوٹ پکڑا جا رہا ہے ۔ لالہ موسیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا ہم نے کہا تھا کہ اگر عمران خان اپنی مرضی کے مطابق قانون سازی کر کے الیکشن لڑے گا تو ہم نہیں کرانے دیں گے ۔ان کو اگر ا سٹیبلشمنٹ سپورٹ کرے تو ٹھیک اور اگر اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوجائے تو پھر بڑا کام غلط ہو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

اب ان کو چاہیے کہ یہ فیڈر سے دودھ پینے کی بجائے اپنے پائوں پر کھڑا ہو کر خود اپنی سیاست کرنا شروع کریں ۔

جو ق لیگ اور اتحادی جماعتوں نے پنجاب کے اندر کامیابی حاصل کی ہے اور ق لیگ کے ممبران نے اپنی پارٹی سے ہٹ کے جو ووٹ کاسٹ کیا جس کے نتیجہ میں میں حمزہ شہباز چیف منسٹر بن گئے اس پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے اور اس میں پیسے چل گئے ہیں ۔چوہدری شجاعت نے یہ فیصلہ کیوں کیا یہ آپ ان سے خود پوچھیں ۔ٹرسٹی وزیر اعلیٰ کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ۔حکمران اتحاد نے فل بینچ کورٹ ڈیمانڈ کی ہے تاکہ یہ معاملہ جلد سے جلد حل ہو سکے ۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں