شجرکاری وقت کی ضرورت ہے، درخت ماحول سے مضر اجزا کو جذب کرتے ہیں ،ڈپٹی کمشنرگجرات

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:56

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنرگجرات صفدر حسین ورک نے نجی تعلیمی ادارے اسلام آباد گرائمر سکول شادیوال کا دورہ کیا، ڈائریکٹر اسلام آباد گرائمر اسکول چوہدری عمران مہدی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صفدر حسین ورک نے سکول میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا، ڈپٹی کمشنرنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری وقت کی ضرورت ہے، درخت ماحول سے مضر اجزا کو جذب کرکے صحت مند اجزا ماحول میں خارج کرتے ہیں، درخت نہ صرف ماحول کو صاف رکھتے ہیں بلکہ خوبصورت بناتے ہیں ، آنے والی نسل میں شجرکاری کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے، بچوں کو درختوں سے پیار اور ان کی حفاظت کی تعلیم دینا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں