جعلی اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنیوالوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

پیر 8 اپریل 2024 17:52

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی اور کہا کہ عطائیوں، جعلی اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنیوالے افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے، ڈیوٹی میں غفلت برتے والے ڈرگ انسپکٹرز و عملہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی،شہریوں کی صحت سے کسی فرد کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ مہوش ابرار، ڈاکٹر افضل چوہدری، ڈرگ انسپکٹرز ظہیر عباس، محمد عامر، شاہد الحسن نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مجموعی طور پر1کیس سماعت کیلئے پیش کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ کہا کہ محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ جعلی ادویات کا کاروبار کرنیوالوں اور عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید موثر بنایاجائے، بغیر کوالیفائیڈ پرسن کے کسی میڈیکل اسٹورز کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں