ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی گجرات کااجلاس ،قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے کیسز کی منظوری دی گئی

پیر 8 اپریل 2024 17:53

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے منعقد ہوا، اجلاس میں مجموعی طور پر نقشہ جات منظوری، کنورژن فیسوں کے حوالے سے28کیس پیش کئے گئے،اجلاس میں مختلف تکنیکی پہلوؤں اور قواعد و ضوابط کا جائزہ لینے کے بعد قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے کیسز کی منظوری دے دی گی جبکہ قواعد و ضوابط اور شرائط پر پورا نہ اترنے والے کیسز کو مزید کاروائی کے لئے موخر کردیا گیا۔

اجلاس میں میونسپل کارپوریشن گجرات کے 6، کنجاہ کے 1، اور ضلع کونسل کی طرف سے 8، میونسپل کمیٹی ڈنگہ کا 1 کیسں منظوری کے لئے پیش کئے گئے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گجرات کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد جاری ہے، کمرشل سرگرمیوں کا فروغ ناگزیر ہے، نقشہ جات، کنورژن فیسوں کی منظوری سے قبل تمام قواعدو ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور خاص طور پر پارکنگ کی جگہ فراہم کئے بغیر کوئی نقشہ منظور نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرصفدر حسین ورک نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی ایک موثرفورم ہے جسے ممبران کی مشاورت سے مزید فعال کیا جائے گا تاکہ مستقبل کی منصوبہ سازی میں کوئی ابہام باقی نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ممبران آزادانہ طور پر اس کمیٹی میں اپنی آراء دیں تاکہ بہتر فیصلے کئے جا سکیں۔اجلاس میں چیف افسران میونسپل کمیٹیزسمیت ٹریفک پولیس، ہائی ویز بلڈنگ، ہاؤسنگ، ماحولیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں