پیر محمد افضل قادری کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،مقررین

جمعہ 12 اپریل 2024 13:10

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری رحمة اللہ علیہ کی وفات امت مسلمہ کیلئے عظیم سانحہ ہے۔ ان کی شاندار خدمات صبح قیامت تک یاد رکھی جائیں گی۔ ان کا دینی مشن ہمیشہ جاری وساری رہے گا۔ آج دنیا بھر سے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے اور کی یاد میں سیمینار وتقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مفتی اسلام پیر محمد عثمان افضل قادری سجادہ نشین درگاہ مقدسہ نیک آباد مراڑیاں شریف گجرات نے عید الفطر کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر صاحب مرحوم کے ہزاروں عقیدتمندوں نے نماز عید الفطر نیک آباد میں ادا کی اور ان کی مزار پر فاتحہ خوانی کی۔ پیر عثمان افضل قادری نے کہا کہ عید الفطر کے حوالہ سے مفصل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ یوم الجزاء ہے جس دن اللہ کریم اپنے بندوں کی دعائیں قبول فرماتے ہیں اور عظیم جزاء عطا فرماتے ہیں۔

(جاری ہے)

اور اللہ تعالیٰ فرشتوں کے سامنے اپنے بندوں پر فخر کرتے ہیں۔ اس موقع پر پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری کی حیات کے مختلف پہلوؤں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ نماز عید کے بعد مفتی اسلام پیر عثمان افضل قادری نے امت مسلمہ وطن عزیز پاکستان اور حضرت پیر صاحب کی درجات میں رفعت کاملہ کیلئے دعائیں کروائیں۔ بعد ازاں پیر عثمان افضل قادری، پیر صدیق افضل قادری، پیر حسنین افضل قادری نے عقیدتمندوں سے ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں