غفلت کا مظاہرہ کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 10 مئی 2024 16:59

گجرات، (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں، روٹی اور نان کی قیمتوں پر 100 فی صد عملدرآمد یقینی بنانا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر، زوہیب ممتاز، محمد اکمل سمیت ضلع بھر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اس موقع پر موجود تھے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے کہا کہ ضلع بھر اس وقت 34 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کام کررہے ہیں، ضلعی انتظامیہ گجرات کے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے، رواں ماہ مئی کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 6527 مقامات پر انسپکشن کی، گزشتہ ماہ اپریل کے دوران گراں فروشی کے مرتکب افراد پر 37 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا اور 9 افراد پر مقدمات درج کروائے گئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں، غفلت کا مظاہرہ کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں