چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ گوادر پہنچ گئی

پیر 4 نومبر 2019 12:50

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ گوادر پہنچ گئی
گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2019ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ گوادر تجارتی مرکز بننے جارہا ہے، خطے کے ممالک کیلئے موثر رابطہ کاری میں گوادر اہم کردار ادا کرے گا، سی پیک پاکستان چین دوستی اور اعتماد کی مثال ہے، خطے کی ترقی و خوشحالی ہمارا مشن ہے۔ چیئرمین سینیٹ پیر کو وفد کے ہمراہ گوادر پہنچ گئے جہاں وہ اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

گوادر پہنچنے پر انہوں نے کہا کہ گوادر تجارتی مرکز بننے جارہا ہے، خطے کے ممالک کیلئے موثر رابطہ کاری میں گوادر اہم کردار ادا کرے گا۔ سی پیک پاکستان چین دوستی اور اعتماد کی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی ترقی و خوشحالی ہمارا مشن ہے۔ چیئرمین سینیٹ وفد کے ہمراہ اہم منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔ گورنمنٹ فقیر کالونی مڈل سکول کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا جائے گا۔ گوادر کے لئے 300 میگاواٹ کا کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کے کمرشل کمپلیکس منصوبے کاا فتتاح بھی کیا جائے گا۔ چین کا وفد اہم منصوبوں کا دورہ بھی کرے گا۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں