وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بازنجو کی ملاقات

جمعہ 24 جون 2022 23:33

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2022ء) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بازنجو نے ملاقات کی۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صوبے کے انتظامی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ عبدالقدوس بازنجو نے وزیرِاعظم شہباز شریف کے گوادر کے ایک ہی ماہ میں دوسرے دورے اور گوادر کی ترقی کو ترجیح دینے کے وژن پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیرِاعلیٰ نے وزیرِاعظم کو آئندہ مالی سال پانچ ضروری اشیاءِ ضروریہ پر ٹارگٹڈ سبسڈی اور بلوچستان میں یوٹیلٹی سٹورز کی تعداد بڑھانےکی ہدایات کا خیرمقدم کیا۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں