گوادر میں تیس ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مکمل کرلیاگیا

منگل 30 نومبر 2021 23:23

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) گوادر میں تیس ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مکمل کرلیاگیا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوادر انیس طارق گورگیج نے کہا ہے پولیو کے قومی مہم میں تمام طبقہ فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ مستقبل کے معماروں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات اظہار انہوں نے پولیو مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ھے اجلاس میں ضلعی آفیسر صحت ڈاکٹر شیر دل ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر انام بشیر ،پی پی ایچ ائی کے مرتضی بلوچ سمیت دیگر نے شرکت کیا اس موقع پر اجلاس کو ضلعی افسر صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع گوادر میں 30968 بچوں کو پو لیو بچا کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ، مختلف علاقوں میں موبائل ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جو مختلف علاقوں میں گھر گھر جا کر مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اور پولیو کے قطرے پلائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم 13 دسمبر سے لیکر 17 دسمبر تک جاری رہے گی انہوں نے بتایا کہ کی پولیو کے اس قومی مہم کے دوران27500 بچوں کو وٹامن کے بھی قطرے پلائیں جائیں گی

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں